کراچی: سابق قومی کرکٹر عماد وسیم اور انکی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان 6 سال بعد اپنی راہیں جدا کر دی ہیں ۔
عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ طویل غور و فکر اور مسلسل اختلافات کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کئی مسائل گزشتہ برسوں سے حل نہیں ہو سکے اور یہی وجہ ہے کہ اب علیحدگی ناگزیر ہو گئی ۔
انہوں نے مداحوں اور عوام سے درخواست کی کہ وہ ان کی پرائیویسی کا احترام کریں اور ذاتی زندگی میں مداخلت سے گریز کریں ۔
عماد وسیم نے خاص طور پر کہا کہ پرانی تصاویر کا استعمال نہ کیا جائے اور ثانیہ اشفاق کو اب ان کی اہلیہ نہ کہا جائے ۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جو لوگ ان کے ذاتی معاملات پر منفی تبصرے کریں گے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیںپی ایس ایل 11 کے میچز 23 مارچ سے شروع کریں گے ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
عماد وسیم نے اپنے بچوں کے حوالے سے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے بچوں کے لیے موجود رہیں گے اور ان کی مکمل دیکھ بھال کریں گے ۔
انہوں نے بچوں کی پرورش اور ان کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ۔
واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق اگست 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے تین بچے ہیں ۔
ان کی شادی کی زندگی میں خوشیوں کے ساتھ کچھ تنازعات بھی سامنے آئے، جنہوں نے بالآخر علیحدگی کا سبب بنے ۔
یاد رہے کہ جولائی 2025 میں عماد وسیم کی مبینہ طور پر نائلہ نامی لڑکی کیساتھ دوستی کی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں، جس نے ان کے ذاتی اور عوامی تعلقات میں کشیدگی پیدا کی ۔
عماد وسیم کی جانب سے یہ اعلان ان کے مداحوں کو ایک شفاف پیغام کے طور پر سامنے آیا کہ وہ ذاتی زندگی کے فیصلوں میں سنجیدہ ہیں اور اپنی فیملی کی پرائیویسی اور وقار کا احترام چاہتے ہیں۔




