انڈر 19 سہ ملکی سیریز،پاکستان نے سنسنی خیز مقابلہ میں افغانستان کو شکست دیدی

ہرارے :زمبابوے میں جاری انڈر 19 سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دیدی۔سنسنی خیز میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا۔

ہرارے میں ہونے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان کی پوری ٹیم 226 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ، پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔

گرین شرٹس نے 227 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 3 گیندوں قبل حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے حمزہ ظہور نے ناقابل شکست 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔کپتان فرحان یوسف نے 65 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر19 کرکٹ ٹیم کی کامیابی پوری قوم کیلئے باعث فخرہے،فیلڈ مارشل

201 رنز پر پاکستان کی 9 وکٹیں گر چکی تھیں لیکن حمزہ ظہور اور نقاب شفیق نے شاندار بلے بازی کرکے پاکستان کو فتح دلادی۔

احمد حسین نے 31 اور عثمان خان نے 20 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے سلام خان نے 4 اور زیت اللہ شاہین نے 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے چار جبکہ محمد صیام اور دانیال علی خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل انڈر19کی اسی ٹیم نے بھارت کو ایشیا کپ میں عبرتناک شکست دے کر کپ جیتا تھا پر وزیراعظم اورفیلڈ مارشل نے اعزاز میں تقریب منعقد کی تھی۔

وزیراعظم نے ٹیم کے لئے انعام کا بھی اعلان کیا تھا اور امید ظاہر کی تھی یہ ٹیم اپنی کارکردگی برقرار کھے گی۔

Scroll to Top