اسلام آباد: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ایڈوانس پرائسنگ کی سہولت نافذ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کا نقصان خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کی صورت میں ڈیلرز کو لاحق نقصان کا بوجھ اب پی ایس او اٹھائے گا۔ اس کے علاوہ، پی ایس او نے پیٹرول پر ڈیلرز کو فی لیٹر 4 روپے 82 پیسے کی رعایت بھی فراہم کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی سے متعلق آئندہ پانچ سال کا منصوبہ سامنے آ گیا
پی ایس او نے غیر ملکی سپلائر کے ساتھ مقابلے میں پاکستان میں کام کرنے والی دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے سامنے اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کے بعد پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نقصان پی ایس او کے ذمے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل،ڈیزل 14 روپے سستا، نوٹیفکیشن جاری
یاد رہے کہ سابقہ صورتحال میں ڈیلرز قیمتوں میں ممکنہ کمی کے پیش نظر پیٹرول اور ڈیزل کے آرڈر کم کر دیتے تھے، جس سے مارکیٹ میں سپلائی متاثر ہوتی تھی۔ اب ایڈوانس پرائسنگ کے نفاذ سے اس مسئلے کا حل متوقع ہے۔




