فیلڈ مارشل سے اردن کی افواج کے سربراہ کی ملاقات، دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

راولپنڈی:آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اردن کی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد اے الحنیتی نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی بھی براہ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا، فیلڈمارشل سید عاصم منیر

اردنی فوجی قیادت نے آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل یوسف الحنیتی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

میجر جنرل یوسف الحنیتی نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک افواج کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اور باہمی تعاون پر مبنی کوششیں ناگزیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی برطانیہ کی سی ڈی ایف ،فیلڈ مارشل عاصم منیر پر حملے کی دھمکی ، ویڈیو وائرل

ملاقات کے اختتام پر دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری سطح پر تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

Scroll to Top