مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی ہدایت کے مطابق محکمہ تعلیم سکولز آزاد کشمیر نےریاست بھر کے جملہ سرکاری و نجی تعلیمی ادارہ جات میں مورخہ 26 دسمبر 2025 بروز جمعۃ المبارک عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی برطانیہ کی سی ڈی ایف ،فیلڈ مارشل عاصم منیر پر حملے کی دھمکی ، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اساتذہ کنونشن کے موقع پر ریاست بھر سے اساتذہ کی کثیر تعداد میں شرکت کے باعث مذکورہ تاریخ کو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا
مزید یہ بھی پڑھیں لیجنڈ فٹبالر رونالڈو کے پرتعیش ولاز ،ہوش اڑا دینے والی قیمت سامنے آگئی
وزیراعظم کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے محکمہ تعلیم سکولز نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیل آزاد کشمیر بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولز پر لاگو ہو گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اقلیتوں سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا، وزیراعظم پاکستان
محکمہ تعلیم نے تمام متعلقہ ادارہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس اعلامیہ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جاپان : برڈ فلو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، لاکھوں مرغیاں تلف کرنے کا فیصلہ
محکمہ تعلیم سکولز نے اساتذہ کنونشن کے انعقاد پر تمام اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ تعلیمی مستقبل کی ضمانت ہیں ۔
حکومت آزاد کشمیر اساتذہ کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔




