راولاکوٹ ( کشمیر ڈیجیٹل) غازی ملت پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل اتفاق پینل نے میدان مار لیا ۔سردار شفقت ضیاء صدر محمد خورشید بیگ سنیئر نائب صدر ظفر نذیرجنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔۔
جیتنے والے امیدواروں نے 19 + 19 ووٹ حاصل کئے نائب صدر کے عہدے کیلئے خاتون امیدوارہ تسنیم شوکت نے 26 ووٹ حاصل کئے ۔

تفصیلات کے مطابق غازی ملت پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سیشن 2025-26 پر امن و خوشگوار ماحول میں مکمل ہو گئے۔
الیکشن کمیشن نے با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جاپان : برڈ فلو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، لاکھوں مرغیاں تلف کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمشنر انفارمیشن آفیسر پونچھ ناصر لطیف کے اعلان کے مطابق پریس کلب کے کل 36 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 35 ارکان نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا
یوں انتخابی ٹرن آؤٹ تقریباً سو فیصد رہا ہے حتمی نتائج کے مطابق سردار شفقت ضیاء صدر،محمد خورشید بیگ سینئر نائب صدر، ظفر نذیر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حبیب میٹرو بینک میں 60 لاکھ کا جعلی پے آرڈر پاس کروانے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار
۔نسیم اختر نائب صدر، منیب عزیز کیانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری،محمد فاروق خان فنانس سیکرٹری، اور احسان الحق سیکرٹری اطلاعات منتخب قرار پائے
جبکہ مد مقابل فاونڈر پینل کے امیدوار راشد نذیر ۔ عمر خیام ۔ حذیمہ امجد ۔ساجد محمود انور ۔ اویس رمضان ۔ محمد اخلاق ۔ زکریا صابر بمشکل 16 ووٹ حاصل کر سکے ہیں
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام عہدیداران کو اکثریتی ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا ہے انتخابی عمل خوشگوار ماحول میں شفاف طریقے سے مکمل ہوا، جس پر صحافی برادری نے اطمینان کا اظہار کیا ہے
نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحافیوں کے مسائل کے حل، آزادیٔ صحافت کے تحفظ اور پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے #




