گڑھی دوپٹہ میں آر سی سی پل کی تعمیر: عوام نے محکمہ شاہرات کی محنت کو سراہا!

آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے قریب گڑھی دوپٹہ کے علاقے رتی ڈھیری میں آر سی سی پل کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ یہ منصوبہ محکمہ تعمیرات عامہ (شاہرات) مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام ہے اور علاقائی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے قریب گڑھی دوپٹہ کے علاقے رتی ڈھیری میں آر سی سی پل کی تعمیر جاری ہے اور یہ منصوبہ محکمہ تعمیرات عامہ  مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام علاقائی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے ، عوام نے اس منصوبے پر کام کی رفتار اور معیار پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام میں تیزی اور پیشہ ورانہ معیار نے ان کی توقعات کو پورا کیا ہےاور یہ پل علاقے کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالائی علاقوں میں نیا موسمی نظام داخل، شدید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

  محکمہ تعمیرات کا کہنا ہے کہ یہ پل نہ صرف علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ مقامی آبادی کے لیے سفری سہولتوں میں بھی خاطر خواہ بہتری لے کر آئے گا۔ موجودہ سڑکوں پر ٹریفک کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر، اس پل کی تعمیر سے نہ صرف عوام کو آسان اور تیز سفر کا موقع ملے گا بلکہ علاقے کے معاشی منظرنامے میں بھی مثبت تبدیلی آئے گی ساتھ ہی  پل کی تکمیل کے بعد گڑھی دوپٹہ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے درمیان آمدورفت میں نمایاں آسانی پیدا ہو گی۔ مزید برآں  حکام کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ منصوبہ وقت پر مکمل ہو اور عوام جلد از جلد اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

Scroll to Top