فارورڈ کہوٹہ کے طالبعلم نے آل پاکستان تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن سمیٹ لی

فارورڈ کہوٹہ:آزادکشمیر کے ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ کے گاؤں نابن پھلواڑی کا ایک اور اعزاز، آل پاکستان بین المدارس مقابلہ برائے حسن تقریر میں نابن پھلواڑی کے سپوت حافظ عمر خیام نے اول پوزیشن حاصل کر کے ضلع حویلی کے گاؤں نابن پھلواڑی کا نام روشن کر دیا۔

ضلع حویلی کی سیاسی سماجی شخصیات سول سوسائٹی انجمن تاجران اور عوامی علاقہ نے حافظ عمر خیام کو اول پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی کاوش اور محنت رنگ لے آئی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپروں کی ای مارکنگ، میرپور بورڈ نے ہونہار طالبعلم کی جان لے لی

انچارج ضلع مفتی محمد صادق قادری ،حافظ مشتاق الرسول صدر جماعت اہل سنت ضلع حویلی صاحبزادہ سید ماجد گیلانی صدر جماعت اہل سنت ضلع ویلی حافظ شوکت رضوی خطیب مرکزی جامع مسجد شہداء کا ہوٹا سکندر راٹھور چوہری ساجد اعزاز سول سوسائٹی اور والدین نے بھی حافظ عمر خیام طالب علم جامعہ غوثیہ رویہ اختر العلوم کو آل پاکستان بین المدارس کی طرف سے سے مقابلہ حسن تقریر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔

عوام علاقہ اور سول سوسائٹی ضلع حویلی نے انقلابی صاحب کو خصوصی مبارک باد جنہوں نے اپنے بچے کے لیے ایسا راستہ منتخب کیا ضلع حویلی کے جو جملہ علماء کرام نے بھی محمد عمر خیام کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی دراز عمری کے لیے خصوصی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: طالبعلم رہنما نعیم احمد عباسی نے گلاسکو یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری مکمل کر لی

Scroll to Top