مظفرآباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے تحت آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ میں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔
اس موقع پر مظفرآباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے۔ تقریب میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فیصل رٹھور بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم نوجوانوں کے لیے ایک اہم موقع ہے تاکہ وہ تعلیم میں مزید بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔ انہوں نے تمام طلبہ کو مبارکباد دی جو یوتھ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ حاصل کر چکے ہیں اور کہا کہ یہ اقدام ملک میں تعلیمی ترقی اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑنے کا حصہ ہے۔
یہ بھی پرھیں: وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کا دوسرا مرحلہ شروع
اس تقریب میں کشمیری طلبہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ان کے پورٹریٹ کا تحفہ پیش کیا، جسے وزیر اعظم نے خوش دلی سے قبول کیا۔ علاوہ ازیں، آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ لیپ ٹاپ ہماری نوجوان نسل کے لیے رابطے کا ذریعہ ہیں اور ہمیں معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی اس مہم سے نوجوانوں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
طلبہ کی جانب سے بھی وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نےوزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس اسکیم کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی تعلیم اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مستقل اقدامات کر رہی ہے اور یہ اسکیم ان کی استعداد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ طلبہ نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی فراہمی سے ان کی تعلیم میں آسانیاں پیدا ہوں گی اور وہ جدید تعلیم کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔
یہ بھی پرھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ مظفرآباد :جدید کینسر اسپتال کا افتتاح اور طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے
یہ اسکیم ملک بھر میں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے، تعلیمی مواقع فراہم کرنے اور انہیں ڈیجیٹل دنیا میں آگے بڑھانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ نوجوان ہر شعبے میں تعلیم اور ترقی کی راہوں پر گامزن رہیں۔




