ڈی ایچ او جہلم ویلی کی تمام تقرریاں کالعدم قرار:ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

ڈی ایچ او جہلم ویلی کی جانب سے جاری کیا گیا اشتہار، سلیکشن پراسس سمیت تمام تقرریاں معزز ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے کر منسوخ کر دیں۔ یہ فیصلہ خضر حیات عباسی بنام ڈی ایچ او جہلم ویلی کیس میں سنایا گیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ایل ایچ وی (LHV) اور جونیئر ٹیکنیشن کی تمام آسامیوں پر کیا گیا سلیکشن پراسس، بشمول اشتہار، غیر مؤثر قرار دیا گیا ہے۔ معزز جسٹس چوہدری خالد رشید، جسٹس ہائی کورٹ نے اس مقدمے کا فیصلہ سنایا، جس کے نتیجے میں متعلقہ تمام تقرریاں منسوخ ہو گئیں۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ ڈی ایچ او جہلم ویلی کی جانب سے جاری کردہ اشتہار اور اس کے تحت ہونے والا مکمل انتخابی عمل قانونی حیثیت نہیں رکھتا۔ اس بنیاد پر عدالت نے تمام تقرریوں کو کالعدم قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جہلم ویلی کے اہم تجارتی مرکز میں انجمن تاجران کے انتخابات کی پولنگ جاری

اس مقدمے کی پیروی ثاقب احمد عباسی ایڈووکیٹ نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ ایسوسی ایٹ ہمرا کونسل کے طور پر ہارون عباسی ایڈووکیٹ بھی پیش ہوئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا حتمی فیصلہ سنایا۔

عدالتی فیصلے کے بعد ایل ایچ وی اور جونیئر ٹیکنیشن کی آسامیوں پر ہونے والا پورا سلیکشن پراسس ختم تصور کیا جائے گا۔ اس فیصلے کے مطابق اشتہار سے لے کر تقرریوں تک تمام اقدامات کالعدم ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو جھٹکا، سردار میر اکبر مسلم لیگ نواز میں شامل

Scroll to Top