آزادکشمیر سیاحوں کی توجہ کا مرکز ،15 لاکھ افراد نے وادی کارخ کرلیا

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، 15 لاکھ سیاحوں نے آزادکشمیر کا رخ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق جنت نظیر وادی کشمیر اپنے سرسبز و شاداب پہاڑوں، گھنے جنگلات، دلکش آبشاروں، بہتے دریاؤں اور تاریخی مقامات کے باعث دنیا بھر میں سیاحوں کی توجہ کا مرکزبن گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی پونچھ کی تمام 10 نشستوں پر کلین سویپ کرے گی، سردار تنویر الیاس

آزاد کشمیر کے قدرتی حسن کو دیکھنے کیلئے ہر سال لاکھوں ملکی و غیر ملکی سیاح مختلف علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:رحمتوں والے مہینے رمضان المبارک کی آمد میں محض 61 دن باقی

محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کے مطابق رواں سال 2025 کے دوران آزاد کشمیر کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں 15 لاکھ سے زائد سیاحوں نے سیر و سیاحت کی

جبکہ جون 2026 کے اختتام تک اس تعداد میں غیر معمولی اضافے کی توقع ہے، سیاحت کے فروغ کے لیے نئے سیاحتی مقامات بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خوش الحان مؤذن مسجد نبوی شیخ فیصل خالق حقیقی سے جا ملے؛دلگداز اذان وائرل

ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثار قدیمہ، چوہدری مہربان کے مطابق مہم جوئی کے شوقین سیاح برفباری کے موسم میں وادی لیپہ، نیلم ویلی، گنگا چوٹی اور دیگر برف پوش پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈی جی خوراک آزادکشمیر کی بدانتظامی، سیرسپاٹے ،خزانے کو لاکھوں کی پھکی

سیاحوں کی بڑھتی ہوئی آمد سے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

حکام کے مطابق سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ سہولیات کی بہتری پر بھی کام جاری ہے تاکہ سیاحوں کو محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

دوسری جانب تازہ برفباری اور خوشگوار موسم کے باعث آزاد کشمیر (خاص طور پر وادی کشمیر) میں سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے،

جس سے مقامی معیشت اور روزگار کو فروغ مل رہا ہے، اور ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کی سہولت کے لیے سڑکوں کی صفائی، ٹریفک کنٹرول اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
اہم نکات:
سردیوں کی سیاحت میں اضافہ: حال ہی میں ہونے والی برفباری نے وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات کو ایک بار پھر سیاحوں کا مرکز بنا دیا ہے۔

روزگار کے مواقع: سیاحوں کی آمد سے ٹور گائیڈ، فوٹوگرافرز اور اسنو اسپورٹس انسٹرکٹرز کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

انتظامیہ کے اقدامات: محکمہ سیاحت اور ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے سڑکوں کی صفائی، ٹریفک کنٹرول اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔

سیاحوں کے لیے ہدایات: انتظامیہ نے سیاحوں سے موسم اور ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر موسم سازگار رہا تو آنے والے دنوں میں سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس سے سردیوں کی سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔

Scroll to Top