مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر بھر میں دو دن سے بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔
بالائی وادی نیلم کے علاقوں میں برف باری سے موسم مزید سرد اور دلکش ہو گیا جبکہ لوئر نیلم میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔
موسمی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے شہریوں کو سردی کا سامنا ہے۔ برف باری اور بارش کے باعث پہاڑی علاقوں کا منظر حسین ہو گیا تاہم مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے
آزاد کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم ویلی کے بالائی علاقوں خصوصاً کیل میں سردی کی شدت میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کو جھٹکا، قاضی اور اعوان برادری کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
درجہ حرارت میں مسلسل کمی کے باعث آنے والے دنوں میں بارش اور برف باری سے وادی کے موسم نے ایک بار پھر سرد رخ اختیار کر لیا ہے۔
اگرچہ تاحال مری، گلیات، ایوبیہ اور نتھیا گلی میں برف باری ریکارڈ نہیں ہوئی تاہم نیلم ویلی کے بلند علاقوں میں موسم زیادہ سرد ہونے کی وجہ سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔
رات کے اوقات میں پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد کے قریب پہنچ گیا جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکا کا انڈیا فرسٹ دور ختم، پاکستان کو خارجہ پالیسی میں فوقیت
دوسری جانب، نیلم ہائی وے پر سفر کرنے والے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شاردہ سے کیل کے درمیان بعض مقامات پر سڑک پر پھسلن جبکہ موسم خراب ہونے کی صورت میں عارضی بندش کا خدشہ بھی موجود ہے۔
انتظامیہ نے سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ:
سیاح اور مقامی افراد غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔۔گرم کپڑے اور ضروری سامان ساتھ رکھیں۔۔
موسم اور سڑکوں کی تازہ صورتحال معلوم کر کے ہی روانگی اختیار کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دن نیلم ویلی کیلئے اہم ہو سکتے ہیں
برف باری کی صورت میں وادی کے مناظر مزید دلکش تاہم احتیاط نہایت ضروری ہے۔گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے ملحقہ علاقوں میں موسمی نظام فعال ہے،
محکمہ موسمیات کے مطابق گلیات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مظفرآباد، وادی نیلم، راولاکوٹ، گڑھی دوپٹہ، کوٹلی اور ملحقہ علاقوں میں آئندہ دو سے چار گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔
جبکہ گلگت، سکردو، گوپس، منی مرگ، چلاس، استور اور گردونواح میں آئندہ چھ گھنٹوں کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جار ی کرتے ہوئے سیاحوں اور مقامی شہری کو ہدایت کیکہ وہ موسم کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
وادیٔ نیلم میں اس وقت برف باری جاری ہے اور آئندہ دو دن تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔اگرچہ مرکزی راستے فی الحال کھلے ہوئے ہیں، تاہم سڑکوں پر پھسلن کا امکان ہے
کم حدِ نگاہ اور اچانک موسم کی تبدیلی کے باعث سفر میں احتیاط انتہائی ضروری ہے۔سفر سے قبل موسم کی تازہ صورتحال معلوم کریں،
مناسب گاڑی، چین/اسنو ٹائر اور ضروری سامان ساتھ رکھیں
غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔آپ کی سلامتی ہماری ترجیح ہے—سفر سوچ سمجھ کر کریں۔




