مظفرآباد: دارالحکومت مظفرآباد سمیت اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔
بارش کے نتیجے میں بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ شہریوں کو تیز ہواؤں کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چند گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑوں نے سفید چادراوڑھ لی، موسم مزید سردہوگیا
اس دوران مظفرآباد میں بارش اور برف باری کا لطف اٹھاتے ہوئے ایک معصوم بچہ خوشی سے اپنا گانا گاتے ہوئے دیکھا گیا۔ بچہ اپنی مقامی زبان میں بارش برف باری سے التجا کر رہا تھا اور اس کی خوشی دیکھنے والوں کے دل کو خوش کر رہی تھی۔ ویڈیو میں بچہ کہتے سنا جا سکتا ہے: “بر لگیئیں بر…”، جس نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
ملک بھر میں شدید سردی اور برف باری:
پاکستان کے دیگر حصوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں شدید بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہونے سے موسم سرد ہو گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں پشاور، ہنگو اور چارسدہ کے علاقوں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ چترال، کالام، مہوڈنڈ اور مالم جبہ میں برفباری کے بعد ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی۔ وادی نیلم میں بھی بارش ہوئی جبکہ بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری برف باری نے سردی میں اضافہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں بارش و برفباری، خشک سالی کے بعد حالات میں نمایاں بہتری
صوبہ بلوچستان میں بھی طویل انتظار کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز بارش کے ساتھ ہی صوبے بھر میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چمن شہر، قلعہ عبداللہ اور توبہ اچکزئی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے، دیواریں گر گئیں اور درخت اکھڑ گئے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی: ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ دنوں بھی بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
چترال، دیر، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ، بنوں، کوہستان میں بارش اور پہاڑوں میں برف باری کی توقع ہے۔ علاوہ ازیں اتھوک، جہلم، مری، گلیات، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مہمند، اورکزئی اور خیبر میں بھی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
مظفرآباد کی برف باری اور بارش کی خوشی میں، معصوم بچہ اپنی مقامی زبان میں بارش سے التجا کرتا ہے: بر لگیئیں بر، بر لگیئیں!
ویڈیو وائرل۔۔ pic.twitter.com/zhL1unfKyx— Kashmir Digital (@KashmirDigital1) December 21, 2025




