سعودی عرب کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاندار قیادت اور نمایاں خدمات کا اعتراف،شاہ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

ریاض : خادمِ حرمین شریفین کی ہدایات کی روشنی میں شاہی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو شاہ عبدالعزیز میڈل (اعلیٰ درجے) سے نوازا۔

یہ اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاندار قیادت اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، جنہوں نے مملکتِ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان باہمی تعاون، دفاعی شراکت داری اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 157 اسلامی ممالک میں محافظِ حرمین کا اعزاز پاکستان کو ملا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خطاب

یہ اعزاز دونوں ممالک کے درمیان گہرے، تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس عزم کا اظہار ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان میں مشترکہ مفادات، علاقائی استحکام، سلامتی اور باہمی خوشحالی کیلئے قریبی تعاون جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اورسعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدہ بھی طے پایا ہے جس کے مطابق کسی بھی ایک ملک پر حملہ دونوں پر تصور ہوگا، یوں آرمی چیف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیراور پاک فوج  کے حصہ میں حرمین شریفین کے دفاع کی ذمہ داری بھی آئی ہے۔

Scroll to Top