پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کےکپتان فرحان یوسف نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ٹائٹل جیتنے میں سمیر منہاس اور حمزہ نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔
بھارت کو انڈر19 ایشیاکپ فائنل میں عبرت ناک شکست دینے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ہم ہندوستان کے خلاف اس اہم مقابلے میں پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے ۔
گرین شرٹس کی قیادت کرنے والے فرحان یوسف نے کہا کہ پاکستان کے دو ابھرتے ہوئے اسٹار پلیئرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سمیر اور حمزہ نے بہت اچھا کھیلا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کا انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے ہرکھلاڑی کیلئے 50 لاکھ روپے انعام دینےکا اعلان
کپتان پاکستان انڈر19 ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ میں ہدف سے پوری طرح مطمئن تھا، 348 اچھا اسکور تھا، ہم بھارت سے پہلا میچ ہار گئے تھے لیکن مینجمنٹ نے ہماری حوصلہ افزائی کی ۔
اس موقع پر ایشیا کپ انڈر19 فائنل میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے سمیر منہاس نے اپنی فتح گر اننگز پر اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری یہ اچھی اننگ تھی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملکی زرمبادلہ ذخائر مارچ 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
سمیر منہاس نے مزید کہا کہ بھارت کے میچ کا کوئی دباؤ نہیں تھا، یہ اننگز میرے لیے بہت یادگار ہے، میں نے اپنے انداز میں بیٹنگ کی ۔
پاکستان کے سمیر منہاس نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنزبنائے ، ا نہوں نے 5 اننگز میں 471 رنز اسکور کیے اور ایونٹ میں 2 سنچریاں اور 1 نصف سنچری بنائیں، سمیر منہاس نے ایونٹ میں 19 چھکے اور 41 چوکے بھی لگائے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں ہر گھر میں ہر کسی کو ٹریننگ دینا ہوگی : بنگلا دیشی لڑکی کا پیغام




