حکومت

آزاد کشمیر کی حکومت کلچے کی قیمتوں پر فوری طور پر نظرثانی کرے : تاجر

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )آزاد ریاست جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں تیار کیا جانے والا مشہور کشمیری کلچہ ، جو کہ ریاست کی پہچان سمجھا جاتا ہے، مہنگائی کی زد میں آ گیا ہے ۔

آج ہم نے اس کلچہ انڈسٹری سے وابستہ تاجروں اور کاریگروں سے بات کی تو انہوں نے اپنی مشکلات سے آگاہ کیا ۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ سال 2022 میں حکومت کی جانب سے کلچہ کی قیمت مقرر کی گئی تھی ، تاہم اس کے بعد آٹا ، گھی ، چینی اور ایندھن سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کراچی : مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کمی

موجودہ حالات میں پرانے نرخ پر کلچہ فروخت کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔ کلچہ فروشوں کے مطابق بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث وہ قیمت برقرار رکھنے کے لیے کلچہ کا وزن کم کرنے پر مجبور ہیں ، جس سے نہ صرف کاری گروں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ صارفین بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔

تاجروں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کلچہ کی قیمتوں پر نظرِثانی کی جائے تاکہ اس روایتی صنعت کو بچایا جا سکے اور معیاری کلچہ عوام کو مناسب وزن کے ساتھ دستیاب رہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف

Scroll to Top