پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی دہشت گرد گروہ ’’فتنہ الخوارج ‘‘کے خلاف دو مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج کو ہلاک کر دیا ۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے ۔ دوسری کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 5 خوارج موت کے گھاٹ اُتار دئیے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٍڈی جی آئی ایس پی آر کی فیض حمید،عمران خان گٹھ جوڑ کی نشاندہی سچ ثابت ہوگئی
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ہلاک دہشت گرد بھارتی سرپرستی میں کام کر رہے تھے اور سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں کیخلاف دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔ کارروائی کے دوران ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت فیڈرل ایپکس کمیٹی سے منظور وژن عزم استحکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک آرمی کسی بھی قسم کے فتنہ یا انتشار کو برداشت نہیں کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر




