محسن نقوی

محسن نقوی کا انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے ہرکھلاڑی کیلئے 50 لاکھ روپے انعام دینےکا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے ایک اہم اور خوش آئند اعلان کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ روپے انعام کے طور پر دیے جائیں گے۔ یہ رقم کھلاڑیوں کی کارکردگی اور قومی ٹیم کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں دی جا رہی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائنل کے بعد چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا ۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور انہیں یقین دلایا کہ پی سی بی ہر ممکن طریقے سے ان کے ساتھ ہے ۔

محسن نقوی نے کہا کہ بورڈ نہ صرف کھلاڑیوں کی مالی ضروریات کا خیال رکھے گا بلکہ ان کی میڈیکل، تربیتی اور دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنے کھیل میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف ،محسن نقوی کی انڈر 19 ایشیاء کپ جیتنے پر ٹیم اور قوم کو مبارکباد

پی سی بی کی جانب سے دی جانے والی مالی انعامات اور کھلاڑیوں کے لیے کی جانے والی یقین دہانی، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی فلاح و بہبود کو بھی یقینی بناتی ہے۔

محسن نقوی کے اس اقدام سے نہ صرف ٹیم کے کھلاڑی بلکہ پاکستان کے کرکٹ شائقین بھی بہت خوش ہیں، اور یہ کامیابی نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک مثال کے طور پر سامنے آئی ہے ۔

یاد رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے واضح مارجن سے شکست دی ۔

اس جیت میں سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا اور ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا ۔ پاکستان کی یہ فتح نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے اور قومی کرکٹ کے مستقبل کیلئے امید افزا ءثابت ہوئی ہے ۔

Scroll to Top