اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی ایشیاء کپ جیتنے پر ٹیم اور پوری قوم کو دلی مبارکباد دی ہے ۔
اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وطن عزیز کے نوجوان کھلاڑیوں نے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تاریخ رقم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاندار کارکردگی کی بنیاد پرعوام کے پاس جائیں گے ،آئندہ الیکشن بھی جیتیں گے: شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے ان نوجوان کھلاڑیوں پر بے حد فخرمحسوس کرتی ہے اور یقین ہے کہ یہ ٹیم مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرے گی ۔ وزیراعظم نے ٹیم منیجمنٹ اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سمیت تمام اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ۔
دبئی میں پاکستان انڈر 19 ٹیم سے ملاقات کے دوران ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو ایشیاء کپ جیتنے پر مبارکباد دی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تجاوزات خاتمے کے بغیر شہر کی ترقی ممکن نہیں : وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے خصوصاً سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی کھل کر تعریف کی اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو بھی سراہا ۔ محسن نقوی نے کوچ سرفراز احمد اور مینجمنٹ اسٹاف کو بھی ان کی خدمات پر مبارکباد دی ۔
اس اہم موقع پرپی سی بی کے چیئرمین نے گراؤنڈ میں موجود شائقین کرکٹ سے بھی ملاقات کی ، جنہوں نے گرین شرٹس کی شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ہمارے دل جیت لیے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پی ایس ایل میچز آزادکشمیر میں کروانے کا اعلان، بھارت میں کھلبلی




