وادی لیپا، امن کے متلاشی شہری غاروں ،زیر زمین بینکرز میں پناہ لینے پر مجبور

وادی لیپا(جی ایم بخاری ، کشمیر ڈیجیٹل) ایل او سی پر بسنے والوں کی مشکلات، عدم تحفظ کا شکار زندگیاں اور بقا ء کی جدوجہد، بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کے سائے میں زندگی گزارنے والے لوگ امن کے متلاشی ہیں مگر زندگی کی بقاء کیلئےیہ لوگ غاروں اور بنکرز میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق وادی لیپا ایل اوسی کے قریب واقعہ ہے جہاں بھارتی فورسز بالکل آمنے سامنے ہیں ، ماضی میں وادی لیپا بھارتی جارحیت کا نشانہ بنتا رہا ، ایل اوسی کے قریب رہائشی بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے تنگ محفوظ مقامات پر پناہ لیتے رہے جس کیلئے لوگوں نے یا تو زیرزمین پکے بینکر بنا رکھے تھے یا پھر بڑے بڑے پہاڑوں کے اندر پناہ لینے پر مجبور رہے ہیں ۔

کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق بھارتی گولہ باری سے عام شہریوں کوزیادہ نقصان اٹھانا پڑتا تھا ۔بھارتی گولہ باری کی زد میں آکر کئی قیمتی جانوں کا ضیائع ہوا۔ لوگوں نے بھارتی گولہ باری سے بچنے کیلئے بڑے بڑے پہاڑوں اور بھاری غاروں کا انتخاب کیا۔ یہ غاریں کسی بھی حملے سے بچنے کیلئے محفوظ پناہ گاہ کا کام دیتی ہیں ۔جہاں لوگ اپنے خاندانوں کو لیکر چھپ جاتےرہے ہیں۔

کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق غاروں کے علاوہ لوگوں نے زیرزمین مضبوط اور سمیٹیڈ لینٹر سے بھرپور بینکر بھی بنارکھے ہیں جہاں فائرنگ اور گولہ باری کے دوران لوگ اپنے بچوں اور خاندان سمیت ان بینکرز میں چھپ جاتے رہے ہیں جہاں لوگوں نے پانی ، رہائش ، کچن ، واش رومزاور بستروں کا بھرپور انتظام کررکھا ہے ۔کئی گھروں میں زیرزمین خفیہ کمروں اور سرنگوں کا بھی انتظام کیا گیا ہےتاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کیلئے خفیہ جگہ تک پہنچا جاسکے ۔

Scroll to Top