جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ: 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جوہانسبرگ :جنوبی افریقہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 10 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جوہانسبرگ کے جنوب مغرب میں واقع بیکرز ڈل علاقے کے ایک ہوٹل کے باہر پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے 10 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سڈنی واقعہ،آسٹریلوی وزیراعظم کاانتہاپسندی کیخلاف کریک ڈائون کااعلان

صوبہ گاؤتینگ کے پولیس ترجمان، بریگیڈیئر برینڈا مرڈیلی نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس واقعے میں اب تک دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولیس ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ رواں ماہ جنوبی افریقہ میں دہشت گردی کی دوسری بڑی واردات ہے۔ اس سے قبل 6 دسمبر کو مسلح افراد نے دارالحکومت پریٹوریا کے قریب ایک ہاسٹل پر حملہ کیا تھا، جس میں تین سالہ بچے سمیت ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق اس فائرنگ کا واقعہ ایک غیر قانونی شراب فروخت کرنے والی جگہ پر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سڈنی حملہ، بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا زمین بوس، عالمی میڈیا پر پاکستانی مؤقف کی تائید

واضح رہے کہ 6 کروڑ 30 لاکھ آبادی والا ملک جنوبی افریقہ دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں سنگین جرائم اور قتل کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

Scroll to Top