تراڑیونیورسٹی کیمپس اور متاثرہ فیملی کے مابین معاملات طے ، عمرنذیر کشمیری کا 27 فروری تک الٹی میٹم

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)راولاکوٹ کے نواحی علاقے تراڑ یونیورسٹی آف پونچھ کیمپس اور متاثرہ فیملی کے مابین معاملات طے پاگئے۔

گزشتہ دو روز قبل تراڑ یونیورسٹی کیمپس انتظامیہ اور ساتھ قریبی ایک فیملی کے درمیان تنازعہ اس وقت کشیدگی اختیار کر گیا تھا ۔ جب یونیورسٹی انتظامیہ نے اے۔سی راولاکوٹ کو ہمراہ پولیس نفری موقع پر لا کر دیوار کی تعمیر شروع کر دی تھی۔ جس کے ردعمل میں بزرگ خاتون دیگر خواتین کے ساتھ روکاوٹ بن گئی تھی ۔

جس پر اےسی راولاکوٹ سردار مشتاق خان نے خاتون کے ساتھ انہتائی سخت اقدام اٹھاتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ بعد ازاں دیگر اہل علاقہ کی مداخلت پر کاروائی روک دی گئی لیکن اس واقعہ کے بعد علاقے کی سطح پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی تھی۔

جس کے بعد سینئر رہنما جوائنٹ ایکشن کمیٹی سردار عمر نذیر کشمیری نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئےاحتجاج کی دھمکی دی تھی۔ آج یونیورسٹی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ اور مقامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ جس کے بعد رہنما ایکشن کمیٹی عمر نذیر کشمیری نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے 27 فروری تک انتظامیہ کو ٹائم دیدیا ۔

عمرنذیر کشمیر ی کا کہنا تھا متاثرہ فیملی کے تمام مطالبات پورے کئے جائیں اگر وقت مقررہ پر مطالبات حل نہیں کئے جاتے اور متاثرہ فیملی کیلئے راستہ نہیں کھولا جاتا تو اس کے بعد تمام تر ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی۔

Scroll to Top