منفی سوچ

میجک مشروم کا استعمال منفی سوچ سے چھٹکارے کیلئے نئی اُمید ہے : محققین

کراچی : ہر انسان کے ذہن میں منفی اور مثبت خیالات آتے رہتے ہیں ، اگر آپ منفی سوچ سے نجات چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں یہ چیز ہرگز شامل کریں ۔

تاہم کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی مثبت سوچ منفی خیالات پر غالب رہتی ہے، جس کی بدولت وہ زندگی میں کامیاب رہتے ہیں ۔ دوسری جانب بعض لوگ مسلسل منفی سوچ کا شکار رہتے ہیں، جو انہیں ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کی جانب لے جا سکتا ہے ۔

ماہرین نفسیات کے مطابق ڈپریشن نہ صرف تنہائی اور اداسی کا سبب بنتا ہے بلکہ بعض اوقات شدید صورتوں میں خودکشی جیسے خطرناک اقدامات کی طرف بھی لے جا سکتا ہے ۔

عام طور پر اس کا علاج ٹاک تھراپی اور اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کے ذریعے کیا جاتا ہے، لیکن یہ طریقے ہر فرد کے لیے یکساں مؤثر ثابت نہیں ہوتے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزن کم کرنے،توانائی بڑھانے کیلئےگھی کافی کے حیرت انگیز کارنامے

حال ہی میں کی جانے والی تحقیق میں ایک دلچسپ حل سامنے آیا ہے۔ محققین نے دریافت کیا ہے کہ غذائی معمولات میں میجک مشروم شامل کرنے سے منفی سوچ کم کی جا سکتی ہے ۔

اس مشروم میں موجود ایک خاص مرکب، Psilocybin، دماغ کی اس سرگرمی کو متاثر کرتا ہے جو انسان کو منفی خیالات کے چکر سے باہر آنے نہیں دیتی ۔

ابتدائی نتائج کے مطابق یہ مرکب ڈپریشن کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے اور ذہنی سکون میں اضافہ کر سکتا ہے۔

ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ Psilocybin کا استعمال صرف تحقیقاتی یا ماہر نفسیات کی نگرانی میں ہی محفوظ ہے کیونکہ خود سے استعمال خطرناک ہو سکتا ہے اور بعض ممالک میں یہ قانونی طور پر محدود ہے ۔

اس تحقیق سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مثبت سوچ کو فروغ دینے کیلئے غذا بھی ایک مؤثر ذریعہ بن سکتی ہے، لیکن روزمرہ کی زندگی میں ذہنی سکون اور خوش مزاجی  کیلئے ورزش ، متوازن خوراک اور ماہر نفسیات کی رہنمائی سب سے زیادہ محفوظ اور مؤثر رہتی ہے ۔

Scroll to Top