بگ بیش لیگ (بی بی ایل)میں پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کا بلا چل پڑا ۔ انہوں نےسڈنی سکسرز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔
ابتدائی دو میچز میں ناکامی کے بعد، بابر اعظم نے تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سڈنی تھنڈرز کیخلاف 42 گیندوں پر 58 رنز عمدہ اننگ کھیلی ، جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 138.09 رہا ۔
بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ نے سڈنی سکسرز کو مضبوط آغاز فراہم کیا، جس سے ٹیم کے لیے میچ پر کنٹرول حاصل کرنا آسان ہو گیا ۔
سڈنی سکسرز نے مقررہ اوورز میں 47 رنز کی شاندار برتری کے ساتھ میچ جیتا اور فاتح ٹیم کے بلے باز جوش فلم 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔
یاد رہے کہ سابق قومی کپتان بابر اعظم ابتدائی دو میچز میں ناکامی کا سامنا کر چکے تھے ۔ پچھلے میچ میں انہوں نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف صرف 10 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور اپنے شائقین کو مایوس کیا تھا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ جتوانا میرا سب سے بڑا خواب ہے : بابر اعظم
تاہم تیسرے میچ میں انہوں نے نہ صرف اپنی فارم واپس حاصل کی بلکہ ٹیم کے لیے جیت کی بنیاد بھی رکھی ۔
بابر اعظم کی اس اننگز سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ بگ بیش لیگ (BBL ) میں بھی اعلیٰ کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں ۔
ان کی فارم میں واپسی سڈنی سکسرز کے لیے خوش آئند ہے ، خاص طور پر اب جبکہ لیگ کا مقابلہ دن بدن سخت ہوتا جا رہا ہے ۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق اگر بابر اعظم اسی انداز میں کھیلتے رہے تو سڈنی سکسرز کو لیگ کے باقی میچز میں بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔
یہ میچ نہ صرف بابر اعظم کیلئے اعتماد بحال کرنے والا تھا بلکہ سڈنی سکسرزکیلئے بھی ایک حوصلہ افزا ءفتح ثابت ہوا ، جس سے ٹیم کو لیگ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے میں مدد ملے گی ۔




