پاکستانی

برطانیہ : عبداللّٰہ نامی پاکستانی نوجوان نے 11 سالہ بچی کی جان بچا کر سب کو حیران کر دیا

برطانیہ میں ایک نوجوان پاکستانی نے 11 سالہ بچی کی جان بچا کر سب کو حیران کر دیا ہے ۔

عبداللّٰہ نامی نوجوان نے گزشتہ برس اگست میں ایک 11 سالہ بچی کی جان خطرناک حملہ آور سے بچائی ۔

واقعہ لیسٹر اسکوائر میں پیش آیا ، جہاں عبداللّٰہ ایک دکان میں بطور سکیورٹی گارڈ کام کر رہے تھے ۔

اچانک انہوں نے بچی کی چیخیں سنیں اور فور ی طور پرکارروائی کرتے ہوئے اسے حملہ آور کے خطرناک ہاتھوں سے محفوظ کر لیا ۔

حملہ آور چاقو سے مسلح تھا لیکن عبداللّٰہ نے نہ صرف اس کی حوصلہ شکنی کی بلکہ اسے قابو میں رکھنے میں بھی کامیابی حاصل کی ۔

وہ دیگر سکیورٹی عملے کے ساتھ مل کر حملہ آور کو پولیس کے آنے تک روکنے میں کامیاب رہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ : فائنل ٹاکرا آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

یہ واقعہ فوری ردعمل اور دلیری کی مثال کے طور پر سامنے آیا، جس نے وہاں کے مکین لوگوں اور حکام دونوں کو متاثر کیا ۔

برطانوی جج بھی عبداللّٰہ نامی پاکستانی کی بہادری کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے ۔

جج نے انہیں عوامی فنڈز سے 1,000 پاؤنڈ انعام دینے کا حکم دیا تاکہ ان کے اس شجاعانہ عمل کی حوصلہ افزائی کی جا سکے ۔

ساتھ ہی حملہ آور پون پنٹارو کو ہائی سکیورٹی مینٹل ہاسپٹل میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے ۔

یہ واقعہ نہ صرف عبداللّٰہ کی جرأت مندی کی کہانی نہیں بلکہ ایک عام شہری کی ذمہ داری اور قربانی کی مثال بھی ہے ۔

اس واقعے نے برطانیہ میں عوام کے دلوں میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو مثبت انداز میں اجاگر کیا ہے ۔

ایسے واقعات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ خوف کے باوجود صحیح وقت پر درست اقدام اٹھانا کسی بھی معاشرے میں حقیقی ہیرو بننے کی علامت ہے ۔

Scroll to Top