دبئی (کشمیر ڈیجیٹل)انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
دونوں ٹیمیں آج بروز اتوار 21 دسمبر2025 کو دبئی میں ایک دوسرے کے ساتھ پنجہ آزمائی کریں گی، پول میچ میں بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا تھا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 :غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے دروازے کھل گئے، مظفرآباد، گلگت شارٹ لسٹ
سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان نے بنگلہ دیش اور بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے ۔
پول میچ میں کامیابی کے بعد بھارت کو پاکستان پر نفسیاتی برتری حاصل ہے جو ٹیم اس اہم معرکے میںپریشر برداشت کر ے گی وہ فائنل میچ جیتے میں کامیاب رہے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لیونل میسی کیلئے امبانی کا 36 کروڑ 40 لاکھ روپے کی نایاب گھڑی کا تحفہ
یاد رہے کہ پول میچ میں بھارت کے کپتان نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے مصافحہ نہیں کیا تھا اور یہی عمل فائنل میں بھی دہرائے جانے کی پوری توقع ہے ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہو گا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سڑکوں پر بھیک مانگتی خاتون کا مشہور کرکٹر کی بیوی ہونے کا دعویٰ




