اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت آج ہونے کا امکان

سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہورہی ہے۔ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کریں گے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر بیرسٹر عمیر مجید، بیرسٹر شہروز گیلانی، بلال کھوسہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے افضل خان بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کو سماعت کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 16 اکتوبر کے بعد کیس کی سماعت تین بار ملتوی ہو چکی ہے۔ کیس میں شہادتیں، ملزمان کا 342 کا بیان اور حتمی دلائل مکمل ہیں، اور استغاثہ کے جواب داخل کرانے کے بعد فیصلہ محفوظ کیے جانے کا امکان ہے۔

توشہ خانہ ٹو ریفرنس کیا ہے؟

توشہ خانہ کے معاملے میں عمران خان کے خلاف اب تک تین جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف دو ریفرنسز دائر ہو چکے ہیں۔ نیب نے توشہ خانہ ریفرنس ون میں ٹرائل کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس رواں برس جولائی میں دائر کیا تھا۔ توشہ خانہ ٹو کیس سات مہنگی گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف کو خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی، اہم شخصیت نے بڑا مطالبہ کردیا

توشہ خانہ ٹو نیب ریفرنس میں کیا تھا؟

نیب کے نئے ریفرنس کے مطابق کیس 10 قیمتی تحائف کو خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔ ان میں گراف واچ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ شامل ہیں۔ قانون کے مطابق ہر سرکاری تحفے کو پہلے رپورٹ کرنا اور توشہ خانہ میں جمع کروانا لازم ہے، جبکہ صرف 30 ہزار روپے تک کی مالیت کے تحائف مفت اپنے پاس رکھنے کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بیٹوں کا جنوری میں پاکستان آنے کا اعلان

Scroll to Top