بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)لنک روڈ پر ہیوی ٹریفک چلنے کا معاملہ،عوامی شکایات پر ایس ڈی ایم کا نوٹس ،بلدیہ حدود یوسف لنک روڈ سیرلہ کے مقام پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار،خلاف ورزی پرپولیس کا کاروائی کا حکم
ایس ڈی ایم محمد بیگ نے حکم میں تحریر کیاکہ ہر گاہ راقم کے مشاہدہ میں آیا ہے کہ حدود بھمبربلدیہ یوسف لنک روڈ سیرلہ پر ہیوی ٹریفک چلتی ہے جبکہ یہ مین روڈ نہ ہے جس سے نہ صرف روڈ خراب ہوتی ہے بلکہ آلودگی کا سبب بنتی ہے اور آبادی بری طرح متاثر ہوتی ہے بدیں وجہ حدود بلدیہ بھمبر یوسف لنک روڈ سیرلہ پر ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر پابندی /دفعہ 144ض ف کا نفاذ عمل میں لایا جانا ضروری ہے
محمد عیص بیگ سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھمبر نے حکم دیا کہ کوئی بھی شخص اشخاص حدود بلدیہ بھمبر یوسف لنک روڈر سیرلہ پر ہیوی ٹریفک نہیں چلائے گا اور نہ کسی دوسرے شخص اشخاص کو ترغیب دے گا خلاف ورزی کے مرتکب شخص اشخاص کے خلاف دفعہ APC188 کے تحت کاروائی عمل لائی جائے گی حکم ہذا کی تشہیر ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی بھمبر ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹرکرائیں گے۔
آزادکشمیر : 19 فروری سے 21 فروری تک بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات