لاہور: ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے پاکستانی کرکٹرز نے بگ بیش لیگ چھوڑ کر سری لنکا کے لیے روانگی کی خواہش ظاہر کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بی بی ایل میں شرکت کرنے والے چند قومی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں شامل ہونا چاہتے ہیں تاکہ ورلڈ کپ سے قبل اپنی کارکردگی میں بہتری لا سکیں ۔
ذرائع کے مطابق بی بی ایل میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی ، بابر اعظم ، محمد رضوان ،شاداب خان اور دیگر نے تھنک ٹینک سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کی پچز میں فرق ہے اور براہ راست آسٹریلیا سے ورلڈ کپ کھیلنے جانا کارکردگی پر اثر ڈال سکتا ہے ۔
واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نے حال ہی میں یقین دہانی کروائی تھی کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی سری لنکا روانگی کے باوجود کا ایونٹ مکمل کیا جا سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیزکا شیڈول جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ بگ بیش لیگ کے معاہدے کے وقت سری لنکن سیریز کا شیڈول طے نہیں تھا، اس لیے کھلاڑیوں کی درخواست اچانک سامنے آئی ۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کھلاڑیوں کی مستقبل کی کارکردگی اور قومی ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے سود مندہو سکتا ہے ۔
کھلاڑی اس وقت نہ صرف اپنی فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کیلئے بہترین نتائج دینے کی کوشش بھی کر رہے ہیں ۔
عالمی کرکٹ کے مصروف شیڈول میں کھلاڑی اپنی فٹنس، فارم اور ٹیم کی ضروریات کے درمیان توازن قائم رکھنے کے لیے حساس فیصلے کر رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بگ بیش لیگ انتظامیہ کے درمیان طے شدہ رہنمائی سے توقع کی جا رہی ہے کہ کھلاڑی لیگ میں اپنا کردار نبھائیں گے ۔




