مظفرآباد:موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے ممبران اسمبلی کرنل(ر) وقار احمد نور، چوہدری اظہر صادق ،سردار میر اکبر خان کی جانب سے غیر ضروری تبادلوں پر توجہ طلب نوٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر پارٹ آف سروس ہے لیکن اگر متبادل ٹیچر مہیا نہیں کیا گیا تو مہیا کیا جائے گا، میں یقین دلاتا ہوں کہ اگر کوئی بے قاعدگی ہوئی ہے تو اس کا حل کیا جائیگا۔
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدار ت قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میںمیاں عبدالوحید نے کہا کہ بچے سب کے سانجھے ہوتے ہیں یہ معاملہ انکوائری کے متقاضی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر کابینہ،30نکاتی ایجنڈا پیش،احتساب ایکٹ میں ترمیم سمیت اہم فیصلوں کی منظوری
توجہ طلب نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی نے کہا کہ فاضل ممبر برنالہ کو اگر تبادلوں کی نسبت کوئی جائز اعتراض ہے تو تفصیل لے آئیں جو تبادلہ جات قاعدے قانون کے اخلاف ہوں گے ان کو منسوخ کیا جائے گا کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
وزیر تعمیرات عامہ سردار ضیاء القمر نے ممبر اسمبلی سردار میر اکبر خان کی جانب سے توجہ طلب نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منظور شدہ سڑکوں کی تعمیر شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر کام روکا گیا ہے، موجودہ سیزن اسفالٹ ورک کیلئے موزوں نہیں ہے، موسم سازگار ہوتے ہی کام دوبارہ شروع ہو گا،
ممبر اسمبلی سردار میر اکبر خان نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں انتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے تعلیمی سال کے دوران اساتذہ کے تبادلہ جات کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے، حکومت انتقامی کارروائیوں کے بجائے طلبا کے مستقبل پر توجہ دے۔
وزیر تعمیرات عامہ سردارضیالقمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔
ممبر اسمبلی خواجہ فاروق احمد کی جانب سے سڑکات کی پختگی و کشادگی کے حوالہ سے توجہ دلاؤ نوٹس پربات کر تے ہوئے وزیر تعمیرات عامہ سردار ضیاالقمر نے کہا کہ دارالحکومت میں سڑکات کے منظور شدہ منصوبوں پر معیار اور رفتار پر سمجھوتہ کیے بغیر کام جلد شروع کیا جائے گا۔
شاہ غلام قادر کے سوال کا جواب میں وزیر خزانہ وان لینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید نے بتایا کہ بنک آف آزاد جموں و کشمیر میں کل بھرتی شدہ ملازمین کی تعداد530 ہے۔آزاد کشمیر میں بینک آف آزاد جموں و کشمیر کی برانچز کی تعداد 87 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف سے سیاسی امور کمیٹی برائے آزادکشمیر کی تفصیلی ملاقات، اہم فیصلے
بینک آف آزاد جموں و کشمیر میں ضلع وائز کوٹہ کے مطابق بھرتی شدہ ملازمین کی تفصیل مہیا کر دی جائے گی۔
بینک آف آزاد جموں وکشمیر میں 11 ایسے ملازمین کام کر رہے ہیں جن کے پاس جن کے پاس آزادکشمیر کا ڈومیسائل نہیں ہے۔
بینک آف آزادجموں وکشمیر شیڈول بنک بننے جا رہا ہے جس میں ملازمین کی بھرتی کے لئے وضع شدہ پالیسی کے مطابق کام کریں گے۔




