عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج رنگ لے آیا، راولاکوٹ انتظامیہ معاہدہ کرنے پر مجبور

راولاکوٹ ( بیورو رپورٹ)جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام پونچھ ڈویژن میں عوامی احتجاج رنگ لے آیا ۔۔

ضلعی انتظامیہ، محکمہ برقیات اور واپڈا شہریوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے معاہدہ کرنے پر مجبور ہو گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت پاکستان کے ہاتھوں ملنے والی شکست کبھی نہیں بھول پائے گا، شہبازشریف

22 دسمبر سے 0 لوڈ شیڈنگ ہو گی اور اس سے قبل شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تین سے چار گھنٹے اور دیہی علاقوں میں پانچ سے چھ گھنٹے تک محدود کر دیا جائے گا۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نیوی کی ایک اور بڑی کامیابی، ہنگور کلاس چوتھی آبدوز غازی لانچ

عوامی احتجاج اور جدوجہد کا یہ نتیجہ شہریوں کیلئے خوشی کا باعث بن گیا ، عوامی حلقوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار عمر نذیر کشمیری عوامی حقوق کے حقیقی محافظ ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب،پروجیکٹس کیلئے ہنرمندپاکستانیوں کی مانگ میں اضافہ ،سیکرٹری اوورسیز

مذاکرات میں بجلی کی فراہمی میں بہتری، اضافی اور غیر ضروری میٹرز کا خاتمہ، ریکلیم شدہ بجلی کا عوامی استعمال، ٹرانسفارمرز کی فراہمی، لائن لاسز میں کمی اور سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نئی بھرتیوں پر تفصیلی غور کیا گیا ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی

معاہدے کے بعد عوامی احتجاج ختم کر دیا گیا اور شہریوں نے اس کامیابی کو اپنی جدوجہد کی کامیابی قرار دیا ہے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ برقیات نے یقین دہانی کرائی کہ معاہدے پر فوری اور شفاف عملدرآمد کیا جائے گا اور عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی ۔

Scroll to Top