مظفرآباد؛ آزادکشمیر قانون سازاسمبلی کے اجلاس کے دوران ممبر اسمبلی عبدالماجد خان نے تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے اس مقدس ایوان اور اراکین اسمبلی کی اخبارات اور سوشل میڈیا پر تضحیک کی جارہی ہے
عبدالماجد خان نے موقف اپنا یا کہ ہم مقدس گائے تو نہیں، تنقید ضرور کی جائے۔ گالم گلوچ،تضحیک آمیز جملے دھمکیوں کو روکا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر چیز کیلئے سڑکیں بند کرنا مناسب نہیں، وفاق سے پیکیج ملنے پر بجلی بحران ختم ہوگا، وزیراعظم فیصل راٹھور
انہوں نے کہاکہ اگر اراکین کا استحقاق مجروح ہوا ہے توملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
عبدالماجد خان کی تحریک استحقاق کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ سپیکر نے اس تحریک کو استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا۔
یاد رہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران مہاجرین ممبران سے وزارتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا جو منظور کیا گیا اور موجودہ حکومت کوئی بھی مہاجرممبر وزیر نہیں ہے۔
ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران بعض عناصر نے مہاجرین ممبران اسمبلی پرتنقید کیساتھ تضحیک کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی یاد رہے عبدالماجد خان انوارالحق کے دور میں وزیر خزانہ ہونے کیساتھ وزیراعظم کے ترجمان بھی رہے ہیں اور انہیں کابینہ میں اہم وزیر ماناجاتا تھالیکن اب وہ وزیر نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں کشمیر کارنرقائم، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، سپیکر ایاز صادق
ادھر اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ممبراسمبلی خواجہ فاروق احمد کے سوال پر وزیرجنگلات سردارجاوید ایوب نے ایون کو بتایاکہ لکڑی کی ترسیل حکومتی پالیسی کے تحت جاری ہے۔ ٹی ڈی کوٹہ پر تحت ضابطہ عمل ہورہا ہے۔
لکڑی سمگلنگ پر کتنے افراد کو سزائیں ہوئیں اس حوالے سے تفصیل آئند ہ اجلاس کے دوران ایوان میں پیش کرینگے۔




