فیصل ممتاز

ہر چیز کیلئے سڑکیں بند کرنا مناسب نہیں، وفاق سے پیکیج ملنے پر بجلی بحران ختم ہوگا، وزیراعظم فیصل راٹھور

مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتازراٹھور نے کہا ہے کہ سب نے مل کر آگے چلنا ہے اسی میں ہم سب کی بہتری اور بقا ہے۔ ہر چیز کیلئے سڑکیں اور راستہ بند کرنا مناسب نہیں ۔

قانون سازاسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ وفاق سے بجلی کے نظام کی ا پ گریڈیشن کیلئے 10 ارب روپے ملنے ہیں جونہی فنڈز ملیں گے بجلی کے نظام کو اپ گریڈ کرینگے ۔ راولاکوٹ میں بجلی سپلائی کے معاملے کو 22 دسمبر تک حل کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف سے ملاقات میں پہلا مطالبہ دانش سکول مظفرآباد کا ہوگا، فیصل راٹھور 

فیصل ممتازراٹھور نے کہاکہ ایک سال قبل تک ریاست کی بجلی کی ضرورت 350 میگا واٹ کی تھی لیکن جب سے سستی بجلی ملنا شروع ہوئی ہے ضرورت 600 میگا واٹ سے بھی بڑھ گئی ہے ۔

بجلی کا استعمال کئی گنا بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائن ڈیمج ہورہی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کی بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز کو اپ گریڈ کرنے لیے وفاق سے 10 ارب روپے کا پیکیج لے رہے ہیں جونہی فنڈز فراہم ہوتے ہیں تو بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز کو اپ گریڈ کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ذمہ داری کا احساس کرتے ہوے سستی بجلی کی صورت میں جو سہولت ہمیں پاکستان نے دی ہے اسکی قدر کرنا ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں: لوڈشیڈنگ نامنظور،عوامی ایکشن کمیٹی پونچھ کا شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ روز پونچھ ڈویژن بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی ہے جبکہ انتظامیہ نے معاملہ حل کرنے کی یقین دہائی کرائی تھی۔

Scroll to Top