شوکت جاوید میر وزیراعظم آزاد کشمیر کے ترجمان مقرر

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی اور متحرک رہنما شوکت جاوید میر کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ تعیناتی وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی صوابدید کے تحت کی گئی ہے اور اس عارضی نوعیت کی ہے، جس کا دورانیہ وزیر اعظم کے عہد کے اختتام تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ تقرری عارضی نوعیت کی ہے ۔ شوکت جاوید میر وزیراعظم کے سیکرٹریٹ کے تحت اسپوکس پرسن کے طور پر خدمات انجام دیں گے، جس میں حکومت کی عوامی اور میڈیا رابطہ کاری کو مؤثر بنانے کا اہم کردار شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف سے ملاقات میں پہلا مطالبہ دانش سکول مظفرآباد کا ہوگا، فیصل راٹھور 

نوٹیفکیشن میں متعلقہ حکام اور سیکریٹریز کو بھی آگاہ کیا گیا ہے تاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی سرکاری کارروائیوں میں معاونت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، چنار ہاؤس میں وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کے پُرتپاک استقبال کیلئےتیاریاں ، سڑکیں سج گئیں

شوکت جاوید میر کی متحرک سیاسی سرگرمیوں اور قانون ساز اسمبلی میں خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں یہ اہم عہدہ سونپا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، یہ عارضی تعیناتی وزیر اعظم کی صوابدید کے مطابق ہوگی اور عہدے کا دورانیہ وزیر اعظم کے عہد کے ختم ہونے تک محدود ہوگا۔

Scroll to Top