گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز،کون سا فون سب سے آگے رہا!

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی تازہ ترین فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں سام سنگ گلیکسی اے 56 نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے شیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا سے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔

فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 56 پہلے نمبر پر ہے، شیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا دوسرے اور ایپل آئی فون 17 پرو میکس تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ مزید تفصیل کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، ون پلس 15 فائیو جی پانچویں، سام سنگ گلیکسی اے 17 چھٹے اور شیاؤمی 17 پرو میکس پرو ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ ہفتے کے ٹاپ 10 اسمارٹ فونز، ریڈمی 15 فائیو جی بدستور نمبر ون

آٹھویں پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ، نویں پر ویوو ایکس 300 پرو اور دسویں نمبر پر شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کوخبردار کر دیا

یہ فہرست ظاہر کرتی ہے کہ سام سنگ، شیاؤمی، ایپل، ون پلس اور ویوو کے ماڈلز صارفین میں زیادہ مقبول رہے اور گزشتہ ہفتے کی ٹاپ پوزیشنز میں اپنی جگہ برقرار رکھی۔

Scroll to Top