پٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل،ڈیزل 14 روپے سستا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ  کیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان، کشمیر ،خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش و برفباری کا امکان

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت کمی کے بعد 265 روپے 65 پیسے  فی لیٹرہوگئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھین:شعیب اختر ڈھاکہ پہنچ گئے،بی پی ایل کیلئےبطورمینٹور ذمہ داریاں سنبھالیں گے

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کااعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وجاہت حسین گردیزی ناظم مذہبی امور،اعزادار شاہ کاظمی سیاسی معاون وزیراعظم تعینات

دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں میں رد وبدل کیلئے سمری وزیراعظم کو سمری کیلئے ارسال کی گئی تھی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15روز کیلئے ہوگا۔

یاد رہے کہ یکم نومبر کو پیٹرول کی قیمت میں2روپے اور ڈیزل کی قیمت میں4 روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

Scroll to Top