بھارتی دارالحکومت دہلی میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ نئی دہلی اور مضافات میں صبح ساڑھے 5 بجے 4.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے جبکہ زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے کے باعث اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوئیڈا، غازی آباد اور گروگرام سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

 

 

Scroll to Top