سڈنی واقعہ ، ہلاکتیں16 ہو گئیں،آسٹریلوی وزیراعظم کا سخت اقدامات کا اعلان

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی ساحل پر ہونیوالے حملے میں ہلاکتیں 16 ہو گئی ہیں جبکہ 40افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سڈنی پولیس نے 16ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ آیا اس میںہلاک ہونیوالا حملہ آور بھی شامل ہے نہیں، قبل ازیں حملہ میں 12 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی تھی۔

ادھرآسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی کے ساحل بونڈی بیچ پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سڈنی واقعہ پر بھارتیوں کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب،حملہ آور افغان نکلا

انہوں نے کہا کہ بونڈی میں یہودی کمیونٹی جمع ہوکر اپنا مذہبی تہوار حنوکا جوش و خروش سے منارہی تھی، دہشت گرد حملے میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا اور مرنے والے بیشتر آسٹریلوی شہری تھے۔

انتھونی البانیز نے یہودی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ آئندہ تحفظ کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم یہودی کمیونٹی سمیت آسٹریلیا کے تمام لوگوں کو قومی اتحاد کے ذریعے تحفظ فراہم کرینگے ۔ البانیز نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا اور کہا کہ فوری ایکشن کی وجہ سے بہت ساری جانیں بچ گئیں۔

یاد رہے کہ واقعے کے دوران ایک حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ دوسرے حملہ آور کو 43 سالہ مسلم شہری احمد ال احمد نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قابو میں لیا۔

اس دوران احمد ال احمد خود بھی 2 گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ احمد ال احمد نے نہ صرف مسلح شخص کو دبوچا بلکہ اس سے اسلحہ چھین کر گرفتاری کو ممکن بنایا۔

Scroll to Top