پنجاب میں شدید دھند، موٹرویز بند، این ڈی ایم اے الرٹ جاری

پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید سردی اور دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب میں صبح کے اوقات میں گھنی دھند کے سبب متعدد اہم موٹرویز بند کر دی گئی ہیں۔ موٹروے ایم ون (پشاور تا رشکئی)، ایم فور (گوجرہ تا عبدالحکیم) اور ایم الیون (لاہور تا سیالکوٹ) دھند کے چھٹنے تک بند رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک، موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کے باعث بند کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال بہتر ہونے پر موٹرویز کو مرحلہ وار بحال کیا جائے گا تاکہ سفر کرنے والوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

موٹروے پولیس نے قومی شاہراہوں پر بھی حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کی اطلاعات دی ہیں۔ شدید دھند کے باعث ٹریفک کو مختلف مقامات پر شدید مشکلات کا سامنا ہے جن میں مانگا منڈی، پھول نگر، جمبر، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، اقبال نگر اور میاں چنوں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شدیددھند کے باعث لاہور، پشاور موٹر ویز کےاہم حصےبندکر دیےگئے

ترجمان نے ڈرائیورز کو خبردار کیا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور حضرات لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں اور سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔ موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی بھی اپیل کی اور ہدایت دی کہ دن کے محفوظ اوقات میں سفر کیا جائے، صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک، کیونکہ رات اور علی الصبح دھند کی شدت بڑھ جاتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال بہتر ہونے پر موٹرویز کو مرحلہ وار بحال کیا جائے گا، اور شہری کسی بھی قسم کی رہنمائی یا مدد کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں طویل خشک موسم: دھند، گرد و غبار کا راج

این ڈی ایم اے نے آج سے 18 دسمبر تک مغربی ہواؤں کے سلسلے کی اطلاع دی ہے جو شمالی و مغربی علاقوں کو متاثر کرے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شام اور رات کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

Scroll to Top