35ویں نیشنل گیمز 2025: آزاد کشمیر نے 7 برانز میڈل حاصل کیے

کراچی: 35ویں نیشنل گیمز 2025 کراچی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے، جس میں پاکستان آرمی نے سب سے زیادہ 196 گولڈ میڈلز جیت کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر آرمی نے 348 میڈلز کے ساتھ مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاجبکہ آزاد کشمیر نے 7 برانز میڈل حاصل کیے۔

دوسری پوزیشن پر WAPDA رہی، جس نے 84 گولڈ میڈلز اور مجموعی طور پر 229 میڈلز اپنے نام کیے۔ نیوی نے 36 گولڈ، 39 سلور اور 33 برانز کے ساتھ 108 میڈلز حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

دیگر اداروں میں پنجاب نے 16 گولڈ، 38 سلور اور 72 برانز کے ساتھ 126 میڈلز جیتے۔ HEC نے 14 گولڈ، 38 سلور اور 65 برانز کے ساتھ 117 میڈلز حاصل کیے، جبکہ سندھ نے 11 گولڈ، 25 سلور اور 57 برانز کے ساتھ 93 میڈلز جیت کر اپنی مضبوط کارکردگی دکھائی۔

پاک فضائیہ نے 9 گولڈ، 16 سلور اور 26 برانز کے ساتھ 51 میڈلز حاصل کیے۔ خیبر پختونخوا نے 5 گولڈ، 18 سلور اور 45 برانز کے ساتھ 68 میڈلز اپنے نام کیے۔ بلوچستان نے 4 گولڈ، 14 سلور اور 30 برانز کے ساتھ مجموعی طور پر 48 میڈلز حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل گیمزاختتامی تقریب:چیف آف ڈیفنس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور بلاول بھٹو مہمان خصوصی

ریلوے نے 3 گولڈ، 4 سلور اور 22 برانز کے ساتھ 29 میڈلز جیتے۔ اسلام آباد نے 1 گولڈ، 4 سلور اور 10 برانز کے ساتھ 15 میڈلز حاصل کیے، جبکہ پولیس نے 1 گولڈ، 2 سلور اور 25 برانز کے ساتھ 28 میڈلز اپنے نام کیے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر نے ہر ایک نے 7 برانز کے ساتھ مقابلوں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Scroll to Top