فائرنگ

امریکا : براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

واشنگٹن : امریکا کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے کیمبرج میں واقع یونیورسٹی کے انجینئرنگ بلڈنگ میں پیش آیا ۔

ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کم ہے لیکن متعدد افراد کو گولیاں لگنے کے باعث ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ زخمیوں کی حالت اور تعداد کے بارے میں ابھی تک مزید معلومات نہیں دی گئیں، تاہم پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس حملہ آور سے نمٹ رہی ہے ، طلبہ محتاط رہیں ، براؤن یونیورسٹی میں طلبہ کی مجموعی تعداد 11 ہزار ہے، جن میں سے 8 ہزار طلبہ انڈر گریجویٹ ہیں ، طلبہ کی اکثریت روہڈ آئی لینڈ کیمپس میں رہتی ہے ۔

براؤن یونیورسٹی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے طور پر یونیورسٹی کو بند کر دیا ہے تاکہ طلبہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ حملہ آور کی شناخت اور گرفتاری کے حوالے سے ابھی کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں، اور پولیس واقعے کی تمام پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہے ۔

یونیورسٹی میں فائرنگ کے بعد انتظامیہ نے طلبہ اور عملے کو محفوظ مقامات پر جمع ہونے کی ہدایت کی ہے اور والدین اور دیگر متعلقہ افراد کو صورت حال سے آگاہ کیا جا رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی شہریوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے

یہ واقعہ امریکہ میں تعلیمی اداروں میں فائرنگ کے واقعات کے تسلسل کا حصہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال امریکی سکولوں اور کالجوں میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات کی تعداد 70 تک پہنچ چکی ہے ۔

جس سے ملک میں تعلیمی اداروں کی حفاظت اور طلبہ کی حفاظت کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں تعلیمی اداروں میں سکیورٹی بڑھانے، فائرنگ سے بچاؤ کے اقدامات اور ہنگامی حالات میں فوری ردعمل کی اہمیت پر زور دیا جا رہا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آور کی شناخت اور گرفتار کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور مقامی حکام کا کہنا ہے کہ وہ طلبہ اور عملے کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے ۔

واضح رہے کہ امریکا کے تعلیمی اداروں میں فائرنگ کا اس سال یہ 70 واں واقعہ ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، صدر ٹرمپ نے زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Scroll to Top