راولاکوٹ،قرآن کے شہید نسخہ جات کو محفوط بنانے کیلئے قائم ’’قرآن ہائوس‘‘ رول ماڈل بن گیا

راولاکوٹ( کشمیر ڈیجیٹل/سردار ظفرنذیر)ضلع پونچھ کے خوبصورت مقام وادی پرل دریک میں پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے 40 لاکھ روپے سے تعمیر ہونے والا آزاد کشمیر کا پہلا الرحمن قرآن ہائو س سب کیلئے رول ماڈل بن گیا ۔

قرآن ہائوس میں قرآن پاک کے شہید نسخہ جات و مقدس اوراق کو محفوظ کیا گیا ہے۔ اس قرآن ہائوس کے اندر ایک مسجد بھی قائم کر دی گئی ہے، لوگوں نے آزادکشمیر بھر میں ڈویژن کی سطح قرآن ہائوس کے قیام کا مطالبہ کیا ہے ۔

قاسم سماجی تنظیم کے سی ای او ڈاکٹر قاضی نثار کی کاوش سے قرآن ہائوس کی تعمیر شروع کی گئی جس پر 40 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔مقامی لوگوں سے سمیت مخیر حضرات نے اس میں تعاون کیا۔

مقامی لوگوں نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح قرآن ہائوس قائم ڈویژن کی سطح پر قائم کرکے کرکے قرآن پاک کے شہیدنسخہ جات کو محفوظ بنایا جائے۔

سماجی تنظیم کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قرآن پاک کے شہید نسخہ جات کو غلاف میں بند کرنے کے بعد پلاسٹک میں پیک کرکے لاکر محفوط کریں۔

Scroll to Top