اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) نادرا نے پاکستان دشمنی میں مبتلا مخصوص سیاسی عناصر کے ایک جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
نادرا نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص سیاسی عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی نادرا کے امتیازی نوٹس سے متعلق ٹوئٹ قطعی جعلی اور گمراہ کن ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چین سے جنگ ہوئی تو امریکہ کو شکست فاش ہوگی،پینٹاگون کی خفیہ رپورٹ لیک
ادارے کے مطابق پاکستان بھر میں اس نوعیت کا کوئی نوٹس کسی بھی دفتر میں آویزاں نہیں کیا گیا۔نادرا نے مزید واضح کیا کہ اپنے قومی مینڈیٹ کے تحت یہ ادارہ تمام شہریوں کو بلا کسی امتیاز خدمات فراہم کرتا ہے اور مذکورہ ٹویٹ کے ذریعے حقائق کو دانستہ طور پر مسخ کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اس صدی کا طویل ترین سورج گرہن جنوبی یورپ،شمالی افریقہ،مشرق وسطیٰ میں دیکھاجاسکے گا
نادرا کے بیان میں کہا گیا کہ مخصوص سیاسی عناصر سوشل میڈیا پر جھوٹ اور من گھڑت خبریں پھیلا کر ملک میں بد امنی اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:معروف اسٹنٹ مین سلطان محمد گولڈن نے ریورس ریمپ جمپ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا
ملک دشمن عناصر دانستہ فریب کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے اور پاکستان میں بدامنی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
نادرا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر من گھڑت خبروں پر بھروسہ نہ کریں اور کسی بھی غیر مصدقہ نوٹس یا معلومات کی تصدیق کیلئے براہِ راست نادرا حکام سے رابطہ کریں۔




