نجم سیٹھی کا تہلکہ!عمران خان کے کہنے پر ان کی بہنیں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دے رہی ہیں

اسلام آباد:سینئراینکرپرسن وتجزیہ کار نجم سیٹھی نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر ہی ان کی بہنیں بھارتی میڈیا کو انٹرویوز دے رہی ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ریاست مخالف بیانیہ کو ثابت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کے بھارت کیساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٍڈی جی آئی ایس پی آر کی فیض حمید،عمران خان گٹھ جوڑ کی نشاندہی سچ ثابت ہوگئی

انہوں نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق خان صاحب( عمران خان) نے اپنی بہنوں کو ضرور کہا ہے کہ آپ انڈیا میڈیا کو انٹرویوز دیں اور اس بات کو وہاں پربڑھائیں۔

یہ نہیں کہ وہ باہر آئیں تو انہوں نے فیصلہ کیا اور انڈینز نے ان کو فونز کرنا شروع کردیئے،انہوں نے خوداور یہ پلان کے مطابق ہوا کہ وہاں ہم نے جانا ہے، اسی لئے جب تنقید آرہی ہےکہ آپ انڈین میڈیا پر کیوں گئے؟ تو کوئی خاص جواب نہیں مل رہا ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا وہ آرڈر تھا ناں خان صاحب (عمران خان) کا کہ آپ جائیں انڈین چینلز پر جاکر ساری بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور

انہوں نے کہا کہ دیکھیں انڈین میڈیا بڑاپاور فل میڈیا ہے، وہاں بھی پورامنصوبہ بنایا گیا ہے کہ عمران خان کو اہمیت دی جائے۔

نجم سیٹھی کے مطابق انڈین سٹریٹجک مبصرین کا خیال ہے کہ اس سے اچھا کچھ نہیں ہوسکتا کہ عمران خان دوبارہ پاور میں آئیں اور پاک فوج کو کمزور کرکے ہمارے منصوبے کو تقویت دیں۔یہاں پر بھی یہ کہا گیا کہ آپ انڈین میڈیا پر اورانٹرنیشنل میڈیا پر جائیں۔

Scroll to Top