لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) لاہور کے علاقے رنگ روڈ پر پیدل عبور کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شہری نے غفلت اور لاپروائی کے باعث سڑک عبور کی، جس سے نہ صرف اس کی اپنی بلکہ دیگر افراد کی جان کو خطرہ لاحق ہوا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے ٹریفک میں خلل ڈال کر سڑک کے نظم و ضبط کو متاثر کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کنگ سلمان ریلیف پیکیج غائب،اسسٹنٹ کمشنرخورشید آباد کی بڑی کرپشن پکڑی گئی،ویڈیو وائرل
رنگ روڈ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے ڈیفنس سی پولیس کے حوالے کر دیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ارسلان نامی شخص نے نواز شریف انڈرپاس کے قریب رنگ روڈ کو پیدل عبور کیا، ملزم نے ٹریفک میں خلل ڈال کر دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوئی اپنے آپ کو وزیراعظم نہ سمجھے ،فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی،نوازشریف
حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں سڑک عبور کرتے وقت احتیاط اختیار کی جائے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کی جائے، تاکہ کسی بھی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: 15 دسمبر تک بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان، ایس ڈی ایم اے
پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے، اور شہری اپنی حفاظت کے لیے ذمہ داری کے ساتھ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔




