ایم جی

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ، ایم جی کی نئی الیکٹرک گاڑی متعارف

پاکستان میں ای وی مارکیٹ کی تیز رفتار ترقی کے پیش نظر، ایم جی نے اپنی نئی الیکٹرک گاڑی Bingo EV کی قیمت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ ماڈل کمپنی کی الیکٹرک گاڑیوں کی لائن اپ میں ایک جدید اور اہم اضافہ ثابت ہو رہا ہے ۔

Bingo EV خاص طور پر شہری استعمال کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے۔ اس کا سادہ مگر دلکش ہیچ بیک ڈیزائن ، جدید ٹیکنالوجی اور معاشی کارکردگی اسے صارفین کے لیے ایک پُرکشش انتخاب بناتی ہیں۔ گاڑی کا ریٹرو اسٹائلڈ ڈیزائن اسے منفرد بناتا ہے اور شہر کے اندر روزمرہ سفر کے لیے ایک سجیلا انتخاب بھی فراہم کرتا ہے ۔

گاڑی میں جدید خصوصیات شامل ہیں، جن میں ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر، کشادہ اندرونی جگہ، اور آرام دہ نشستیں شامل ہیں۔ یہ چار افراد کے لیے موزوں بیٹھنے کی گنجائش فراہم کرتی ہے، جس کی وجہ سے چھوٹے خاندانوں کے لیے بھی بہترین ہے۔

ٹیکنالوجی اور پرفارمنس:
Bingo EV میں 31.9 kWh LFP بیٹری نصب ہے، جو محفوظ اور طویل عمر کے لیے مشہور ہے۔ الیکٹرک موٹر 67 ہارس پاور اور 150 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے، جو شہری ڈرائیونگ کے لیے کافی ہے۔ گاڑی کی WLTP رینج 273 کلومیٹر ہے، جو روزمرہ سفر کے لیے مناسب ہے۔

چارجنگ سہولت:
ڈی سی فاسٹ چارجنگ: 30سے80 صرف 35 منٹ میں
اے سی نارمل چارجنگ: 20سے 100تقریباً 5.5 گھنٹے

سیفٹی فیچرز:
گاڑی میں ڈوئل فرنٹ ایئر بیگز ، ABS، EBD، ریئر پارکنگ سینسرز، اور ریئر کیمرہ شامل ہیں، جو ڈرائیونگ کو محفوظ بناتے ہیں ۔

ایم جی پاکستان نے Bingo EV کی قیمت 59 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی ہے، جو مقامی ای وی مارکیٹ میں ایک مضبوط نئی انٹری کے طور پر سامنے آئی ہے ۔ یہ گاڑی ڈیزائن، ٹیکنالوجی ، رینج اور قیمت کے بہترین توازن کے ساتھ شہری صارفین کے لیے ایک پرکشش انتخاب بن چکی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چنگان پاکستان کا ’ایلسوِن ‘بلیک سیریز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

Scroll to Top