ترکیہ میں عالمی کانفرنس میں 300 مندوبین نے کشمیر پر قرارداد منظور کی

ترکیہ، استنبول: جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان اسرائیل گٹھ جوڑ دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، اور ہندوستان و اسرائیل کے عزائم پوری امت کے خلاف ہیں۔

عبدالرشید ترابی نے یہ بات ترکیہ کے شہر استنبول میں القدس عالمی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران اسرائیل نے ہندوستان کا ساتھ دیا اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران ہندوستان نے اسرائیل کی حمایت کی، جو امت کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں ہندوستان کو شکست ہوئی ہے اور اہل غزہ نے اسرائیل کو شکست دی۔ عبدالرشید ترابی نے واضح کیا کہ کشمیر اور پاکستان اہل فلسطین کی پشت پر کھڑے ہیں۔

عالمی کانفرنس میں دنیا کے 60 ممالک سے آئے ہوئے 300 مندوبین نے مشترکہ طور پر کشمیر پر قرارداد منظور کی۔ عبدالرشید ترابی نے لاہور میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے تحت منعقدہ اجتماع کا بھی حوالہ دیا، جہاں تمام قومی قائدین کو جمع کر کے پاکستان کی اصولی پالیسی کا اعادہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کئی ملین مارچز کے ذریعے رائے عامہ منظم کی گئی اور پاکستان کی پارلیمنٹ نے مشترکہ یکجہتی قرارداد بھی پاس کی۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد:کشمیری مظاہرین نے بھارتی مظالم کے خلاف “ننگے پاؤں” مارچ کیا

عبدالرشید ترابی نے کہا کہ عرب اور خلیجی ممالک کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے باوجود پاکستان، جماعت اسلامی اور عوامی دباؤ کے نتیجے میں اہل فلسطین کی پشت پر کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں لاہور میں عظیم الشان اجتماع عام میں لاکھوں مرد و زن نے فلسطین کے حق میں اظہار یکجہتی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:پی ایس ایل میچز، آزادکشمیربھر میں خوشی کی لہردوڑ گئی

انہوں نے بین الاقوامی کانفرنس میں بھی بتایا کہ ایک سو پچاس سے زائد مندوبین نے فلسطین اور کشمیر کے حق میں قرارداد پاس کی، جس میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے اور فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرتے ہوئے عملی مدد دینے پر زور دیا گیا۔

Scroll to Top