چشمےخشک،فلٹریشن پلانٹ بند،آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں پانی بحران،عوام ہلکان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد، میر پور ، لیپہ سمیت متعدد علاقوں میں پانی کا بحران ،عوام بوند بوند کو ترسنے لگے ، موسمیاتی تبدیلی کے باعث ریاستی دارالحکومت کے اندرون شہر اور مضافات میں سینکڑوں قدرتی چشمے خشک جو بچ گئے ان میں بھی پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے شہری گھنٹوں انتظارِ کے بعد ایک کین بھرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ کو کروڑوں روپے کے فلٹریشن پلانٹ ملے لیکن بندر بانٹ ہونے کے باعث عوام مستفید نہ ہوسکے۔
مظفرآباد، میر پور، وادی لیپہ اور دیگر علاقوں میں عوام پانی کیلئے مارے مارے پھرنے لگے، قدرتی چشمے بھی خشک ہو گئےجس کی وجہ سے عوام کوشدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق پانی کی قلت سے عوام کو نجات دلانے کے لیے حکومت اور نہ ہی متعلقہ محکموں کی طرف سے کوئی سنجیدہ اقدامات نظرآ رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں;میرپورمیں فلٹریشن پلانٹ بند،پانی کی قلت،عوام مشکلات کا شکار

شہریوں کا کہنا ہے کہ چائنہ کی طرف سے کروڑوں روپے کے واٹر فلٹریشن ملے ان میں سے کچھ بندر بانٹ کی نذر ہو گئےجو موجود ہیں وہ بھی خراب ہونے کے باعث بند ہیں، عوام کو ان کاکوئی فائدہ نہیں ہورہا جبکہ قدرتی چشمے خشک ہونے کے باعث پانی نہ ملنے سے  شدید مسائل کا شکار ہیں ۔

شہریوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر کے ہمیں مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔
آزاد کشمیر میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے سے شہری پرامید ہیں کہ شاید چشمے پھر سے پھوٹ پڑیں اور پانی بحران سے نجات ملے ۔

Scroll to Top