ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کے نواحی علاقہ بنی لنگڑیال میں قائم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بنی لنگڑیال کے ایک حصے میں گزشتہ روز اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
مزید یہ بھی پڑھیںفیصل ممتاز راٹھور کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں، ہدایت اللہ راٹھور
آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ اس نے چند ہی لمحوں میں اساتذہ کے رہائشی و استعمال شدہ کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکار کر مارتے ہیں، آرمی چیف وفیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
حادثے کے نتیجے میں اساتذہ کرام کی نقدی رقم، والٹس، کپڑے، بستر، موبائل فونز، لیپ ٹاپس، انٹرنیٹ ڈیوائسز سمیت روزمرہ استعمال کی تمام ضروری اشیاء مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کی خفیہ زیرِ زمین ایٹمی اور میزائل تنصیب کی سیٹلائٹ تصاویر وائرل
خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم اس مالی نقصان نے اساتذہ کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔مقامی لوگوں اور سکول انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی ابتدائی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
سکول میں زیر تعلیم 400 طلبہ اور طالبات کے لیے عوام علاقہ کا اپنی مدد اپ کے تحت بنائے جانے والا شیلٹر بھی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جل کر راکھ ہو گیا۔




