فیصل ممتاز راٹھور کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں، ہدایت اللہ راٹھور

فارورڈ کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل ، سعد بخاری سے) سوشل میڈیا ایکٹویسٹ و پاکستان پیپلز پارٹی ازاد کشمیر کے چیف آرگنائزر راجہ ہدایت اللہ خان راٹھور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجہ فیصل ممتاز راٹھو اور ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔۔

فیصل ممتاز راٹھور کے وزیراعظم ازاد کشمیر منتخب ہونے پر کچھ لوگوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں راجہ فیصل ممتاز بیٹھاور صرف ضلع حویلی کا نہیں بلکہ آزاد کشمیر بھر کے انمول لیڈر ہیں۔۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم نامزد کر کے پورے آزاد کشمیر کی عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردیوں میں بجلی کھپت میں اضافہ، محکمہ برقیات کا الرٹ جاری

راجہ ہدایت اللہ خان نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ، فریال تالپور اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزارت عظمی کا قلمدان سونپا۔

راجہ ہدایت اللہ خان راٹھور نے آزاد کشمیر بھر کے بزرگوں اور نوجوانوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:پی ایس ایل میچز، آزادکشمیربھر میں خوشی کی لہردوڑ گئی

راجہ ہدایت اللہ خان راٹھور نے کہا کہ سابق وزیراعظم ازاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور مرحوم دلوں کے حکمران تھے ان کے بیٹے راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے بھی اپنے والد گرامی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے چھوٹی سی عمر میں محنت کر کے بڑا مقام حاصل کیا۔۔

راجہ ہدایت اللہ خان راٹھور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ازاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور انشاءاللہ آزاد کشمیر بھر کی عوام کے دلوں میں اپنا مقام پیدا کریں گے۔۔

ضلع حویلی کی تعمیر و ترقی کو اگے بڑھاتے ہوئے ضلع حویلی کو ایک مثالی ضلع بناتے ہوئے ضلع حویلی کے جملہ مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔۔

راجہ ہدایت اللہ خان راٹھور نے کہا کہ ہم فخر کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم ازاد کشمیر کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ پاک سے ان کی درازی عمر کے لیے دعا گو ہیں تاکہ وہ اپنے مشن میں کامیاب ہو جائیں اور حویلی کی محرومیوں کا ازالہ کریں۔

Scroll to Top